وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانوی ہم منصب لزٹرس کو مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لزٹرس کو برطانیہ کی وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات آزمودہ ہیں اور دونوں ممالک تجارت اور ترقی کے بڑے شراکت دار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانوی ہم منصب لزٹرس کو مبارکباد